اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت انٹلی جنس کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ عبدالمالک ریگی کے بھائی کو کسی ایک پڑوسی ملک میں گرفتار کر لیا گیا ہے اور اسے ایران واپس لائے جانے کی کوشش ہو رہی ہے- واضح رہے کہ ریگی سے موسوم دہشت گرد گروہ کے سرغنہ عبدالمالک ریگی کو جون دو ہزار دس میں ایران میں پھانسی کی سزا دی گئی تھی- اس دہشت گرد گروہ نے ایران میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دی ہیں جس کے نتیجے میں بہت سے شہری شہید اور زخمی ہوگئے- دہشت گرد گروہ ریگی کے عناصر کو برطانیہ، امریکہ اور اسرائیل کی خفیہ تنظیموں کی حمایت حاصل تھی اور انہیں ٹریننگ دی جاتی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169